(احمد منصور) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان باہمی دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
خیال رہے کہ رواں برس فروری میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنرل سید عاصم منیر سے ابوظہبی میں ملاقات کی تھی جہاں دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا گیا تھا۔