(ملک اشرف) نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کی تقرری کی درخواست خارج ہونے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی۔
اس اپیل کی سماعت جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: فوجی تنصیبات،قومی املاک پر حملے کرنیوالے ایک ایک دہشتگرد کو پکڑا جائے گا،محسن نقوی
خیال رہے کہ زمان خان وردگ ایڈووکیٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے سید محسن نقوی کا بطور نگران وزیراعلیٰ تقرر قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں کیا۔