سردار تنویر الیاس بھی اپنے پارٹی چیئرمین کیخلاف بول پڑے

سلیپر سیلز کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملے کرائے جارہےہیں، عمران خان کےدورحکومت میں بدترین گورننس رہی:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

May 15, 2023 | 10:12:AM

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی اپنے پارٹی چیئرمین کیخلاف بول پڑے،کہتے ہیں کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے باعث لانگ مارچ 2 دن آگے کی درخواست پر عمران خان نےکہا جنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنویرالیاس کا کہنا تھاکہ عمران خان سازش کے تحت فوج اور آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آرمی چیف کی تعیناتی سے 2 دن قبل تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسی سازش کی کڑی تھی، ہم نے عمران خان سے کہا آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، مارچ 2 دن آگےکریں تو عمران خان نےکہاجنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔

 ضرور پڑھیں :مخلوط حکومت انتخابات سے خوفزدہ، انہیں اپنے صفایا ہو جانے کا خطرہ ہے، عمران خان
سردارتنویر الیاس کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد کے وقت عمران خان چاہتے تھے فوج اسے ناکام بنائے، فوج نے اس ساری صورتحال میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے پارٹی میٹنگ میں کہا اب فوج مخالف بیانیہ بنانا ہے۔ چند دن بعد کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر اپنی فوج کو میرجعفر اور میرصادق جیسے القابات سے نوازا گیا، عمران خان نوجوانوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف جذبات بھڑکا رہے ہیں۔سلیپر سیلز کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملے کرائے جارہےہیں، عمران خان کےدورحکومت میں بدترین گورننس رہی۔

مزیدخبریں