نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج میانوالی کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی آج میاںوالی کا دورہ کریں گے جہاں وہ پی اے ایف بیس جائیں گے اور شرپسندوں کے حملے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعلیٰ دورے کے بعد پی اے ایف بیس کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف خارج درخواست، انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
اس سے قبل کل وزیراعلیٰ آفس سے بھی نگران وزیراعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کی اور 9 مئی کو ہونیوالی شرپسند سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں بریف کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 9 سرکاری اور نجی املاک پر ہونیوالے حملوں میں 6 سو کروڑ کا نقصان ہوا اور اس کے مزید اعداد و شمار اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔