کاروباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

May 15, 2023 | 11:02:AM

(24نیوز) روپیہ کمزور ہونے لگا،کاروباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

ملک میں جاری پاکستانی کرنسی کی بے توقیری تھم نہ سکی، ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال میں جہاں ہر چیز متاثر ہو رہی ہے وہیں روپے کی قدر دن بہ دن گرتی جا رہی ہے۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر آئے روز طاقتور سے طاقتور ہوتا جا رہا ہے، بڑھتی ہوئی طلب پر روپیہ کمزور اور ڈالر تگڑا ہو رہا ہے،کاروباری ہفتےکےپہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ہو گیا ، ڈالر کی 285 روپے10پیسےپرٹریڈنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی وجہ سے روپے پر دباؤہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو یہ دباؤ مزید بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

مزیدخبریں