(24 نیوز) ایشیا کپ کی میز بانی کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل پر پیشرفت ہوئی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ورچوئل اجلاس اسی ہفتے متوقع ہے۔ امید کی جا رہی ہے اجلاس میں پہلے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر بات ہو گی، ہائبرڈ ماڈل تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان کے علاوہ دوسرے ملک کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے، پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے۔ بھارت کے پاکستان آنے کے انکار کی وجہ سے پی سی بی نے دو مرحلوں میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ پاکستان نے پہلے مرحلے کے میچز پاکستان میں اور باقی ایشیا کپ کسی دوسرے ملک میں کرانے کی تجویز پیش کی۔