عسکری ٹاور حملہ، عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریماںڈ نہ ملنے کا اقدام چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) عسکری ٹاور پر حملے میں عمر سرفراز چیمہ کے ملوث ہونے کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ نہ ملنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ جس کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا جہاں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سلطان اصغر چٹھہ پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: فوجی تنصیبات،قومی املاک پر حملے کرنیوالے ایک ایک دہشتگرد کو پکڑا جائے گا,محسن نقوی
حکومتی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر سرفرازچیمہ عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں ملوث ہیں جن کی وقوعہ میں ملوث ہونےکی واضح شہادتیں بھی موجود ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملزم کو انسداد دہشتگردی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا جہاں پولیس اور پراسیکیوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کیلئےعدالت سے استدعا کی لیکن پراسیکوشن کا مؤقف نظرانداز کرکے عدالت نے ملزم کا جسمانی نہیں دیا۔