(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے، یہ مہم 19مئی تک جاری رہے گی۔
انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 2کروڑ 20 لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے,ترجمان وزارت صحت کے مطابق پولیو مہم دو مرحلوں میں ہو رہی ہے، پہلا مرحلہ 15 سے19 مئی تک ہے، اس دوران پنجاب کے 12، بلوچستان کے 18 اور سندھ کے 17 اضلاع میں پولیو مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق دوسرے مرحلے میں، 22 سے 26 مئی تک پولیو مہم کے تحت خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادرپٹیل نے پولیو مہم کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی