پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی گرفتاری کے بعد گمشدگی، فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال احمد) سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی گرفتاری کے بعد گمشدگی کے معاملے پرعلی زیدی کی اہلیہ یاسمین زیدی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
یاسمین زیدی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ علی زیدی کو 9 مئی کو غیرقانونی حراست میں لیا گیا جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ ایسے میں صوبائی حکومت اور پولیس کو علی زیدی کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
خیال رہے کہ اس درخواست میں محمکہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
سماعت کے آخر پر عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔