القادر ٹرسٹ کرپشن کیس، بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور 

May 15, 2023 | 14:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے القادرٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں ، عمران خان بھی بشری بی بی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ آئے ،لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی درخواست پر جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست 26 مئی تک منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ۔ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے خواجہ حارث ، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے درخواست دائر کی  تھی ،  جس میں  وفاقی حکومت ، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب  نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں، خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی  کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے، عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے ۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کتنے روپے سستا ہو گا؟ آئل انڈسٹری سے بڑی خبر آ گئی