حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، مرکزی ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا

May 15, 2023 | 15:29:PM
حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، مرکزی ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے کے معاملے میں مرکزی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے معاملے میں مرکزی ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ کی تیاری کی جا رہی ہے، مرکزی ملزمان میں علی افضل ساہی،فیض اللہ کموکا،صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کرپشن کیس، بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور 

ذرائع کے مطابق ملزمان میں بلال اشرف بسرا ،ڈاکٹر اسد معظم ،جنید افضل ساہی سمیت حسن ذکاء خان نیازی، حاجی ایاز ترین خان بھی مرکزی ملزمان میں شامل ہیں۔