عفت عمر کا والدہ کی پوسٹ پر بدتمیزی کرنیوالوں کو کرارا جواب

May 15, 2023 | 15:44:PM
عفت عمر کا والدہ کی پوسٹ پر بدتمیزی کرنیوالوں کو کرارا جواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ عفت عمر ایک بار پھر پی ٹی آئی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں ،انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں۔
 
گزشتہ روز مدر زڈے کے موقع پر عفت عمر نے انسٹا گرام پر اپنی مرحوم والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا تھاجس کے بعد انہیں ایک بار پھر پی ٹی آئی کارکنان کی تنقید کا سامنا رہا۔اب اداکارہ نے  ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

 ویڈیو میں عفت عمر کا کہنا تھا کہ مدرز ڈے کے موقع پر میں نے والدہ کی تصویر لگاکر  مدرزڈے وش کیا تھا لیکن پی ٹی آئی سپورٹرز اتنے ظالم  اور اس قدر نیچے گرچکے ہیں،  ان کا دماغی توازن ان کے لیڈر نے اتنا خراب کردیا ہے کہ انہیں یہ بھی شرم نہیں آتی کہ کسی کی ماں کی پوسٹ کو تو چھوڑ دینا چاہیے۔


عفت عمر نے کہا کہ  آپ لوگوں نے مجھے نہیں بخشا میرے خاوند یہاں تک کہ میری اولاد کو بھی نہیں بخشا لیکن ماں ایسی ہستی ہے جس پر سب کو شرم آجاتی ہے لیکن عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں۔