لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع ،اختیارات ڈی سی اوز کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کیلئے توسیع کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی بلوائیوں کی جانب سے ملک بھر میں انتشار پھیلایا گیا ، ملکی امن کو تباہ کیا گیا اور سرکاری و نجی عمارات کو نقصان پہنچایا گیا، عوام کی سیکیورٹی کیلئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر پتھراو کے بے پناہ واقعات دیکھے گئے ایسے ہی واقعات میں متعدد پولیس اہلکار زخمی جبکہ پنجاب پولیس کے ایک ڈی ایس پی کی آنکھ بھی ضائع ہوئی۔
@24newshdofficial #24news #lahore #imrankhan #fyp #fypシ #foryou #foryoupage #viral #trending ♬ original sound - 24newshdofficial
نقص امن کے باعث پنجاب حکومت نے 9 مئی کو دفعہ 144 نافذ کی تھی اور آج اس میں مزید 7 روز کیلئے توسیع کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 7 روز کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور کی حدود میں اجتماع، دھرنا، ریلی، جلوس احتجاج جیسی سرگرمیوں پرپابندی ہو گی ۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے دیگر اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،اوگرا نے بڑا قدم اٹھا لیا