کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکس چینج میں بہتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے پاکستان سٹاک ایکس چینج سے اچھی خبر آئی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکس چینج میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ،پورے دن میں 3.3 ارب روپے مالیت کے 10.8 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 305 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا،142 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 135 کمپنیوں میں منفی رجحان رہا، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس41 ہزار 718 پوائنٹس پر پہنچ چکا تھا ۔