لاہور ہائییکورٹ کا صحافی اوریا مقبول جان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم

May 15, 2023 | 17:57:PM
لاہور ہائییکورٹ کا صحافی اوریا مقبول جان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور ہائییکورٹ نے سینئر صحافی اوریا مقبول جان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ‏سینئر صحافی اوریا مقبول جان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دونوں متعلقہ ایس پیز کو اوریا مقبول جان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے سینئر صحافی اوریا مقبول جان کی بازیابی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے سینئر صحافی اوریا جان کی بازیابی کے لئے سرمد عباسی اور شائلہ عباسی نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔