سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، قوت خرید سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستانی روپے کی مسلسل بے توقیری کے باعث سونے کی قیمت کو پرلگ گئے ہیں ، جس کے باعث معاشی اعشاریوں سے پریشان عوام کیلئے سونا خریدنا اب صرف ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کی متزلزل حالت کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوکر 2015 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا1100 روپے مہنگا ہوگیا ہے، آج کے اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے ۔
10گرام سونا 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 560 روپے کا ہو گیا ہے، ایک تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 3 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے ۔