بڑی صعنتوں کی پیداوار میں تشویشناک کمی،خطرناک اعدادوشمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شماریات نے بڑی صعنتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیئے ،ملکی سیاسی عدم استحکام کے باعث سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 24.99 فیصد کی بڑی کمی واقع ہو گئی۔
ادارہ شماریات رپورٹ کے مطابق مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 9.09 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی تا مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں8.11 فیصد، فوڈ 8.71 اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 3.39 فیصد کی کمی ،تمباکو میں 23.78 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 16.03 فیصد گرگئی۔
رپورٹ کے مطابق لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.22 فیصد کی کمی,پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 5.42 فیصد کمی ,کیمیکلز 6.29 اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں 9.54 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں 23.20 فیصد،آئرن,سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 4.02فیصد کمی ریکارڈ ,آٹوموبیل شعبے کی پیداوار میں 42.48فیصد میں کمی ہوئی ہے۔
جولائی تا مارچ میں فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 48.26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔