(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کردیا اور توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ کو 18 مئی تک مہلت دے دی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت کی، ایس ایچ او تھانہ کینٹ سیالکوٹ نے کہاکہ عمران ریاض کو پہلے گرفتار کیا ، نظر بندی کے احکامات بعد میں ملے تھے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ وہ تو بیرون ملک جا رہے تھے نظر بندی کی کیا ضرورت تھی ،ایک شخص باہر جا رہا ہے تو وہ کیسے امن وامان کا خطرہ بن رہا تھا، پولیس نے کیوں غیر قانونی کام کیا۔
چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہاکہ قانون کو بند کر دیتے ہیں اور پولیس کے تمام ایکشن کو قانون بنا دیتے ہیں، ڈی پی او اور ڈی سیز اپنے کمروں میں بیٹھے ہیں اور انہیں کچھ پتا نہیں کہ کیا ہو رہا ہے ،ڈی پی او سیالکوٹ عمران ریاض کی بازیابی کیلئے مہلت کی استدعا کردی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان