(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کی 10 برس بعد فلم "وید" سے بڑی سکرین پر واپسی، جبکہ ان کے شوہر اور اداکار رتیش دیش مکھ نے اسی فلم سے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے.
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیلیا ڈی سوزا نے ساتھی اداکار رتیش دیش مکھ سے شادی کے بعد 10 برس کا وقفہ لیا تھا، جس کے بعد اب فلم "وید" سے سلور سکرین پر واپس نظر آئیں گی۔
یہ فلم آن لائن پلیٹ فارم ڈزنی پلس پر پیش کر دی گئی ہے، اس فلم میں انہوں نے ایک گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔
اس حوالے سے جینیلیا ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ "وید میں میرا جو کردار ہے ایسا کردار میں نے اس سے پہلے ادا نہیں کیا یہ ماضی کے ببلی کرداروں سے مختلف تھا، اس میں گھریلو خاتون کا کردار ادا کرنا تھا تاہم یہ میرے لیے بالکل نیا تھا۔"
جینیلیا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" اب وہ زیادہ کثرت سے سکرین پر نظر آئیں گی اور اچھے کرداروں کے لئے منتظر ہیں۔"
انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ" وہ خود سے فلموں کی طرف نہیں آئیں اور نہ انہوں نے اسے بطور کیریئر چنا، بس لوگوں نے انہیں دیکھا اور فلموں کی آفرز کی جس کے بعد وہ آگے بڑھتی گئیں۔"
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ "کوئی خاص قسم کے کردار ان کی ترجیح نہیں البتہ وہ مختلف کام کرنا چاہتی ہیں۔"
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'انہوں نے اپنے آپ سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی ہوئی ہیں کیونکہ ہیں بھرپور محنت سے کرتی تھی"۔
خیال رہے کہ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا اور اداکار رتیش دیش مکھ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، ان کے دو بیٹے ریان اور راہیل ہیں۔