وزیراعظم شہباز شریف کا شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پرتشدد واقعات میں زیادہ تر افغان باشندوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ،اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی شناخت کیلئے ویڈیو نادرا کو بھجوائی، نادرا نے جواب میں کہاہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے غیر ملکی ہیں،ریکارڈ نہیں ملا۔
ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کی تصاویر متعلقہ پولیس کے حوالے کردی گئیں،ویڈیو میں نظر آنے والے افغان شہریوں کی تصاویر سی ٹی ڈی بھی کے حوالے کر دی گئی،ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے گولڑہ اور میرآبادی میں بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان