سابق صوبائی وزیر کو اینٹی کرپشن نے 19 مئی کو طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد سرفراز)اہم پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ شہاب الدین سیہڑ اینٹی کرپشن کےریڈار پر آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق لیہ سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر شہاب الدین سیہڑ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 19مئی کو طلب کر لیاہے، پی ٹی آئی رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے شہری شہباز شہزاد کی زرعی اراضی پر زبر دستی قبضہ کر رکھا ہے، شہری کی جانب سے ان پر الزام لگایا گیا ہےکہ سابق ایم پی اے شہاب الدین نے زرعی زمین کا جعلی انتقال کروایا، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے شہری کی درخواست پر انکوائری کا حکم دے دیا۔