راولپنڈی میں 6 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد، اہم وجہ سامنے آ گئی

May 15, 2023 | 21:03:PM
راولپنڈی میں 6 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد، اہم وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) راولپنڈی میں آج سے 21 مئی تک  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر  راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ضلع میں دہشت گردی کے خدشہ کا علم ہوا ہے، جس کے باعث جانی و مالی شدید نقصان کا خدشہ ہے، 
صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے 15 تا 21 مئی تک کیلئے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ 21 مئی تک راولپنڈی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، ہر طرح کے جلسہ جلوس پر مکمل پابندی ہوگی، جاری کردہ ہدایت نامے میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہےکہ شہری شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات سفر کے دوران ساتھ رکھیں ۔