پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان کب ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارپیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کے حوالے سے اب سے کچھ دیر بعد اہم اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار 10 بج کر 40 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، رپورٹ کے مطابق اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بھجوائی گئی سمری وفاقی حکومت کو موصول ہو گئی،سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش