عوام کو بڑا ریلیف: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 258 روپے ہوگئی۔ مٹی کا تیل 12 روپے سسا ہونے کے بعد نئی قیمت 164.7 روپے ہوگئی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 152 روپے مقرر کر دی گئی۔