(24 نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، شرکامیں سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے جنہوں نے پاک فوج کے خلاف الزام تراشی کو مکمل طور پر مسترد کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں،خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، خیبر ریلیاں منعقد کی گئی ،ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے ،سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، شرکانے پی ٹی آئی کی جانب سے ریاستی اداروں خصوصا پاک فوج کے خلاف الزام تراشی کو مکمل مسترد کردیا ،شرکا کی جانب سے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی،شرکانے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سکیورٹی اداروں کے حق میں نعرے درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ ریلوے سٹیشن پر مسافر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی