بادلوں کی گرج یا سورج کی تپش؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ عارف،طاہر جوئیہ)محکمہ موسمیا ت نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے وسطی اضلاع میں رات کو بارش کا امکان ہے,گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جیکب آباد 45، سکھر، سبی، لاڑکانہ، خان پور، خیرپور 44، ملتان اور حیدرآباد میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں 40، کراچی، پشاور، مظفر آباد 38، اسلام آباد37، کوئٹہ 33 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کی شدت میں اضافہ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ،زیادہ سے زیادہ 42ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گھر میں ذھماکا،افسوسناک خبر آگئی
محکمہ موسمیات ماہرین کا کہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکا ن نہیں، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 170ریکارڈ، جس کے بعد لاہور عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
ائیرکوالیٹی انڈیکس کے مطابق سید مراتب علی روڈ 159،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 189ریکارڈ،کوٹ لکھپت 110 اور ٹھوکر میں آلودگی کی شرح 159 ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ بہاولپور اور گردونواح میں طویل ہیٹ ویو الرٹ جاری،کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔