دفعہ 144 کی خلاف ورزی، بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

May 15, 2024 | 10:39:AM

(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل تہھیم نے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی اور نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، صداقت عباسی، سیف اللّٰہ نیازی، فیصل جاوید اور علی نواز اعوان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کیا۔

 
 
 

مزیدخبریں