بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نکاح کیس،خاور مانیکا کا بیان ثبوت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے جواب الجواب دلائل
یادرہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج عدالت میں پیش ہونا تھا۔