میجر بابر نیازی شہید کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی

May 15, 2024 | 12:33:PM
میجر بابر نیازی شہید کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی
کیپشن: ژوب کے علاقے سمبازہ میں شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ژوب کے علاقے سمبازہ میں شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میانوالی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر بابر نیازی کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کی گئی, اعلیٰ فوجی اور سول افسران کے ساتھ عوام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، میجر بابر نیازی گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے۔ شہید کے سوگواران میں بیوہ، 3 سالہ بیٹا اور والدین شامل ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے میجر بابر نیازی کی  شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی,  شہید کی بہادری اور وطن کیلئے خدمات کو بھی سراہا ،صدر مملکت نے میجر بابر خان شہید  کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا اور کہا شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی قابل قدر ہے ، صدر زرداری نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شہید میجر بابر خان کو خراج عقیدت پیش کیا، سوگوار خاندان سے  تعزیت بھی کی۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی میجر بابر خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا  میجر بابر نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی، شہید نے جرات کے ساتھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، شہید میجر بابر خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔