مٹن  مہنگا، مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے دور ہوگیا

May 15, 2024 | 12:55:PM

(شہزاد خان ابدالی)  اوپن مارکیٹ میں سرکاری قیمتوں کے برعکس  منمانی قیمتوں پر فروخت جاری،  مٹن سرکاری قیمت کے برعکس 700 سے 800 روپے مہنگا فروخت ہونے لگا جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  24روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں مٹن سرکاری قیمت کے برعکس 700 سے 800 روپے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے،  ڈیپارٹمنٹل سٹوروں پر  مٹن کا ریٹ 2400 سے 2700 تک پہنچ گیا  ہے جبکہ مختلف کمپنیوں نے 100 گرام وزن کم اور  800گرام کا ریٹ 1900 سے 1970 روپے کردیا ہے۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  مرغی کا گوشت 24روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  423روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 281روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 292روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی 259روپے فی درجن قیمت مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ہتک عزت کے نئے قانون کی اشد ضرورت ہے،عظمیٰ بخاری 

دوسری جانب سرف 460 سے 560 روپے تک فروخت، گھی اور آئل کی قیمتیں 460 سے 515 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔ گندم 3000 روپے من مگر پیکنگ والا آٹے بیچنے والی کمپنیاں 6760 روپے من آٹا بیچ رہی ہیں جبکہ معروف کمپنی کا 5 کلو چکی آٹا پیکنگ والا 845 روپے کا ہے۔

مزیدخبریں