سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی قلت ریشنلائزیشن سے پوری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےسکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی قلت کو ریشنلائزیشن سے پوری کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول میں 495 طلباء کو پڑھانے کیلئے 32 اساتذہ ہونے کا انکشاف کیا گیا جبکہ مذکورہ سکول میں 15 بچوں کو پڑھانے کیلئے ایک ٹیچر دستیاب ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے سکولوں میں ضرورت سے زائد اساتذہ تعینات ہونے پر ریشنلائزیشن کرنے کا اعلان کردیا،ریشنلائزیشن کے ذریعے زیادہ تعداد والے اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائےگا۔
رپورٹ کے مطابق ایک سکول میں 610 بچوں کو پڑھانے کیلئے 19 ٹیچرز موجود ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا ، مذکورہ سکول میں 32 بچوں کیلئے ایک ٹیچر دستیاب ہے جبکہ بعض سکولوں میں 300 بچوں کو پڑھانے کیلئے ایک ٹیچر موجود ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے سینکڑوں سکولوں میں زائد اساتذہ کی تعیناتیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 3 ماہ کے اندر اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے ،میل اساتذہ کو 20 اور فی میل اساتذہ کو 15 کلومیٹر کی حدود کے اندر ٹرانسفر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ لاہور کے سکولوں میں بھی 1 ہزار اساتذہ کی خالی اسامیوں پر فوری بھرتیوں کی اشد ضرورت ہے ۔