کون کونسا قومی ادارہ فروخت ہوگا؟فہرست قومی اسمبلی میں پیش

May 15, 2024 | 13:33:PM
 کون کونسا قومی ادارہ فروخت ہوگا؟فہرست قومی اسمبلی میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)کون کونسا قومی ادارہ فروخت ہوگا، حکومت نے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔

فہرست وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد الحلیم خان نے قومی اسمبلی میں پیش کی، فہرست میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر ، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل شامل،پی آئی اے، پاکستان ری انشورنس کمپنی، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن بھی فروخت ہوگا۔


ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی بھی فروخت ہوگا،بلوکی پاور پلانٹ، نندی پور پاور پلانٹ ،حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ بھی فروخت بھی شامل جبکہ بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیاں بھی نیلا م ہونگی۔

نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام اباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹریک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی موبائل سم پر بڑا ٹیکس؟،100روپے کے لوڈ پر کتنا  بیلنس آئے گا؟ جانیے