18لاکھ ٹن گندم خریدنے کے فیصلے پر محسن نقوی کا شہباز شریف کو خراج تحسین

May 15, 2024 | 13:59:PM

(اویس کیانی) گندم کی خریداری کا ہدف 18لاکھ ٹن کرنے کے فیصلے پر محسن نقوی نےوزیراعظم  شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف کے گندم کی خریداری کے فیصلے کو کسان دوست اقدام قرار دیتے ہوئے  اپنی  ٹویٹ میں کہا کہ   کوئی ہے جو ہمارے کسانوں کی محنت اور لگن کو صحیح معنوں میں سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسکو کے گندم کی خریداری کے ہدف کو 1.4 ملین ٹن سے بڑھا کر 1.8 ملین ٹن کرنے کی منظوری دے کر قابل تحسین قدم اٹھایا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ کسان دوست اقدام ہماری زرعی برادری کی حمایت اور فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہباز شریف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الزامات مسترد، اہلیہ کے نام دبئی میں جائیداد باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے:محسن نقوی

مزیدخبریں