بیوٹی پارلر میں لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر بنانے کا معاملہ، پی ای سی اے ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)بیوٹی پارلر مالکن کی جانب سے کسٹمر لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر بنانے کے معاملے پر لاہور میں پی ای سی اے ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں بیوٹی پارلر مالکن کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دونوں لڑکیاں اریبہ شفیق بیوٹی پارلرمیں سکن پالش کروانے گئیں،بیوٹی پارلرمالکن رخسانہ نےلڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویریں بنا لیں،بیوٹی پارلر مالکن کے موبائل سے متعدد لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویریں برآمد،ملزمہ رخسانہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام تصاویریں شیئر کیں،سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقات مکمل ہونے پر تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کروایا۔