لاہور اور پنجاب بھر میں 600 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پنجاب حکومت نے لاہور اور صوبہ بھر میں 600 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی، بسوں کی خریداری کے لیے 50 ارب روپے کا بجٹ نئے مالی سال میں مختص ہو گا۔
پنجاب حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی سفارشات پر منظوری لاہور اور صوبہ بھر میں 600 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز بسوں کی خریداری پر تخمینہ حکومت کو پیش کیا تھا، لاہور کے لیے 300 نئی بسیں خریدی جائیں گیں، لاہور کے لیے 27 الیکٹرک بسیں بھی خریدی جائیں گیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ہتک عزت کا نیا قانون لاگو کرنے کا فیصلہ
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مختلف روٹس پر یہ بسیں چلائی جائیں گیں، لاہور کو مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد بسوں کی ضرورت ہے، ابتدائی طور پر صرف 300 نئی ماحول دوست بسیں خریدی جائیں گیں۔