آئی سی سی کی ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ جاری، رضوان اور بابر کا کونسا نمبر؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) آئی سی سی نے ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ جاری کر دی، بھارتی بیٹر سوریاکمار یادو سرفہرست، ضوان اور بابر ایک بار پھر بھی ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی مینز بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو کا پہلا، انگلش وکٹ کیپر بلے باز فل سالٹ کا دوسرا، پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا تیسرا اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے، اس فہرست میں پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے کر دکھایا، کوہلی سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا
بابراعظم اور محمد رضوان تو ٹاپ 5 بیٹرز میں قبضہ جمائے ہوئے ہیں لیکن ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 50 بیٹرز میں بھی شامل نہیں ہے، قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کا 57 واں نمبر ہے اور افتخار احمد 64 ویں نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت نے پہلی پوزیشن پر گرفت مضبوط رکھی ہوئی ہے۔