(24 نیوز )حکومت وقت کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے، جس کیلئے آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنےکا امکان ہے جب کہ 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے،آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، نان فائلرزکے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے، نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15 ارب روپےسے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ میں غیرضروری اور لگژری اشیاء کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے، آئندہ بجٹ میں چھٹے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں ختم کرنے یا کم کرنےپر بھی غور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاور ڈویژن کی بجلی مہنگی کرنے کی تردید