لاہور: خاتون ڈاکٹر نے سڑک پر پڑے شخص کی جان بچا لی، ویڈیو وائرل

May 15, 2024 | 19:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان) چلڈرن ہسپتال لاہور کی ڈاکٹر کا بڑا کارنامہ، سڑک پر ایک شخص کی جان بچا کر انسانیت کی عظیم مثال قائم کر دی، ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی۔

چلڈرن ہسپتال لاہور کی ڈاکٹر سمیہ نے روڈ پر ایک بندے کی جان بچا کر جزبہ خیر سگالی اور انسانیت کی خدمت کی ایک عظیم مثال قائم کر دی، انہوں نے ہسپتال جاتے ہوئے سڑک پرپڑے مریض کو طبی امداد دی، علیل شخص کو اپنی گاڑی سے اتر کر چیک کیا اور ہسپتال منتقل کرا دیا، ڈاکٹرسمعیہ نے مریض کے سی پی آر کا بھی فوری اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیاں مزید  مہنگی ،بینکوں سے پیسے نکلوانے پرایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز

ڈاکٹر سمیہ کی مریض کی جان بچانے کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر سمیہ روڈ پر موجود ایک شخص جو کہ جان کی بازی ہار گیا تھا اس کا سی پی آر کرتے ہوئے اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوئی،  جس کو بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والی ڈاکٹر سمیہ کا کہنا ہے کہ میں ہسپتال آ رہی تھی کہ راستے میں ایک شخص گرا ہوا تھا اور لوگ شور مچا رہے تھے، اس وقت میں گاڑی سے بھاگئی ہوئی آئی تو اس شخص کو تشویش ناک حالت میں پایا، مریض کی ناساز حالت دیکھ کر فوری سی پی آر کیا، اللہ کا جتنا شکر ادا کروں اتنا ہی کم ہے کہ ایک قیمتی زندگی بچ گئی۔

دوسری جانب چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے یہ عظیم کارنامہ سرانجام دینے اور انسانی جان بچانے پر صدر پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر سمیہ کو سول اعزاز سے نواز نے کا مطالبہ کر دیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر سمیہ چلڈرن ہسپتال میں پی جی آر پیڈز میڈسن کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔