امریکی خاتون کا جمائی لینے کے بعد منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

May 15, 2024 | 20:35:PM

(24 نیوز) امریکا میں ایک نوجوان خاتون کو جمائی لینے کی وجہ سے ہسپتال میں تب داخل ہونا پڑگیا جب ان کا منہ کھلا ہی رہ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق21 سالہ جینا سیناترا کو حال ہی میں اس انوکھی اور عجیب تکلیف سے گزرنا پڑا جب جمائی لینے کی وجہ سے اس کے دونوں جبڑے اوپر ہی رہ گئے، رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں خاتون کے ساتھ موجود لوگوں کا بتانا تھا کہ وہ تقریبا ایک گھنٹے تک اسی حالت میں رہیں، اس دوران خاتون کو بات کرنے میں مشکل پیش آرہی تھیں اور اسے تکلیف بھی محسوس ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بہن کو بچانے کیلئے مگر مچھ کو گھونسا جڑنے والی خاتون کیلئے شاہی اعزاز کا اعلان

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہسپتال میں ایکس رے اور دیگر ٹیسٹ کرنے کے بعد خاتون کو بتایا گیا کہ جمائی لینے کی طاقت کے دوران ان کے جبڑے جگہ سے ہل گئے ہیں اور لاک ہوگئے ، کئی گھنٹے کے ٹیسٹ اور دواں کے بعد خاتون کے جبڑوں کو پھر سے اصلی حالت میں صحیح کردیا گیا۔

امریکی خاتون نے اس سارے عمل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں