(امانت گشکوری)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا ۔
جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس حسن اظہر رضوی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے،سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے،وفاق اور پنجاب حکومت کو بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے انتظامات کا حکم دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی کی ویڈیو لنک پر پیشی کے انتظامات مکمل ہیں،اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کا انتظام چیک کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی ایک نشست کم ہو گئی، رکن اسمبلی کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار