ماہر امراض قلب ڈاکٹر اظہر محمود کیانی مشیر صحت مقرر 

May 15, 2024 | 22:24:PM

(راؤ دلشاد)پنجاب کابینہ میں نئے وزراءکی کھیپ تو حلف نا اٹھا سکی ،تاہم معاون خصوصی اور مشیر کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماہر امراض قلب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو مشیر برائے صحت مقرر کر دیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت سیکشن آفیسر کیبنٹ ٹو عمران علی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،پنجاب کابینہ 18 وزرا ، 2 معاونین خصوصی اور ایک مشیر صحت پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری راشد اقبال کو معاون خصوصی تعینات کیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی ایک نشست کم ہو گئی، رکن اسمبلی کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

مزیدخبریں