بانی پی ٹی آئی کو ابھی رہائی نہیں ملے گی، ن لیگی رہنما کا ’گونج ‘میں انکشاف

May 15, 2024 | 23:23:PM

(24 نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام راجہ کا کہنا  ہے کہ  القادر  کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہو گی اور ان کے 2کیس باقی ہیں اس لیے بھی ان کی رہائی ممکن نہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق پروگرام ’گونج ‘میں اینکر ثنا بُچہ سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے نہ خود کام کررہے ہیں نہ کرنے دے رہے ہیں،ن لیگی رہنما قمرالاسلام راجہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلوں میں سائے نظر آتے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی کو القادر کرپشن ریفرنس میں ضمانت کا فیصلہ ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہوگا اور ابھی دو کیس باقی ہیں ابھی رہائی نہیں ملنی،اینکر ثنا بُچہ سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما مُفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ حکومت سے کوئی توقع نہیں کیونکہ جس کی بُنیاد ہی درست نہیں وہ کام نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کا بڑایوٹرن، عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی بیان قرار دیدیا

مزیدخبریں