ٹی 20 ورلڈکپ، بابراعظم سب سے زیادہ رنز بنا کر نمایاں رہے

Nov 15, 2021 | 00:39:AM
ٹی 20ورلڈکپ، بابراعظم، سب سے زیادہ رنز، سرفہرست
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 303 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 4 نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ٹورنامنٹ کی واحد سنچری انگلینڈ کے جوز بٹلر نے بنائی اور جوز بٹلر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگائے۔
آسٹریلیا کے وارنر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 32 چوکے لگائے جبکہ سری لنکا کے ہاسا رنگا 16 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ بالر رہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔