”ڈیوڈ وارنر“ مین آف دی ٹورنامنٹ فیصلہ غیرمنصفانہ، اصل حقدارکون ہے؟؟شعیب اختر بول پڑے

Nov 15, 2021 | 00:51:AM

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بابر اعظم کو ملنا چاہیے تھا۔
دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز ترین باؤلنگ کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل شعیب اختر نے کہا کہ مین آف دی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کیا جانے والا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔شعیب اختر کے مطابق مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ملنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر 289 کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے حالانکہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 289 رنز بنائے ہیں اور اس طرح وہ بابر اعظم کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 303 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، بابراعظم سب سے زیادہ رنز بنا کر نمایاں رہے

مزیدخبریں