جوانی میں بہت پارٹیاں کیں ۔۔وسیم اکر م کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیک) سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ذیابیطس کے مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آگیا جو اچھی علامت نہیں۔
تصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں نے جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف سٹائل مختلف ہے۔والدین کو اپنے بچوں کو ذیابیطس سے بچانا ہوگا۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں 27 سال کی عمر میں ذیابیطس کا مریض بن گیا تھا، اس وقت اتنی معلومات نہیں ہوتی تھیں کہ اس مرض سے کیسے بچا جائے، اب میں نے ایک روٹین بنالی ہے تاکہ صحت برقرار رکھ سکوں۔ پاکستان میں ذیابیطس کی وبا غیر صحت مندانہ طرز زندگی کی وجہ سے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سفر میں تکیہ ساتھ لے جانا ضروری ہے کیوں کہ حالات مشکل ہیں،محمد رضوان کا ویڈیو بیان