پاک چین خطرہ ۔۔روس نے بھارت کو دنیا کا خطرناک ہتھیار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) روس کی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کارپوریشن کے ڈائریکٹر دمیتری شوگائیف نے دبئی ایئر شو میں بتایا کہ انڈیا کو ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دمیتری شوگائیف نےکہا کہ انڈیا کو پہلی سپلائی کردی گئی ہے، مکمل سسٹم رواں سال کے آخر تک انڈیا پہنچ جائے گا۔ بھارتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایس 400 کی سپلائی مکمل ہونے کے بعد اسے سب سے پہلے مغربی بارڈر پر لگایا جائے گا جہاں سے بیک وقت چین اور پاکستان کے خطرے کا مقابلہ ممکن ہوگا۔
یا د رہے کہ بھارت نے روسی میزائل دفاعی نظام کی خریداری کیلئے ساڑھے 5 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں ۔۔جانیےحقیقت