طالبان کی کابل میں فوجی پریڈ ،جدید جنگی ساز و سامان کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جدید اسلحہ، آرمرڈ گاڑیاں اور فوجی ہیلی کاپٹرز، طالبان واقعی بدل گئے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغان دارالحکومت کابل میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جس میں جدید جنگی ساز و سامان کی نمائش کی گئی۔ یہ وہی امریکی ساختہ آرمرڈ گاڑیاں، روسی ساختہ ہیلی کاپٹرز اور جدید ہتھیار ہیں، جو افغان شہروں پر قبضے کے دوران اور ملک کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان کے ہاتھ لگ گئے تھے۔ فوجی پریڈ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اب طالبان بھی ایک جنگجو تنظیم سے ’روایتی فوج‘ میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں ۔۔جانیےحقیقت