جسٹس رانا شمیم نے مجھ سے توسیع مانگی تھی ۔۔ثاقب نثار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔جسٹس رانا شمیم نے مجھ سے توسیع مانگی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں۔رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جو میں نے منظور نہیں کی۔ ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ ہر ایک جھوٹی اور من گھڑت بات کا رد عمل دینا دانشمندی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:والدین کا سکول دوبارہ کھلنے پر انوکھی خوشی کا اظہار ۔۔دلچسپ ویڈیووائرل