شہباز شریف کا بلاول کو فون ،پارلیمانی صورت حال کے حوالے سے گفتگو

Nov 15, 2021 | 14:15:PM
شہباز بلاول،ٹیلی فونک رابطہ،اہم گفتگو
کیپشن: شہباز شریف،بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا فون،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان پارلیمانی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس اور اپوزیشن کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی اور کہا کہ پارلیمان کے ذریعے حکومت کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان وہ فورم ہے کہ جہاں عوامی نمائندگان عوام کا مقدمہ لڑتے ہیں۔خوشی ہے کہ اپوزیشن نے مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے پارلیمان کے محاذ پر حکومت کو کئی بار شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار