(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا ۔ فائنل جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوئنس کی عجیب و غریب انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بوٹس(جوتے ) میں مشروب ڈال کر پی رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا خوب چرچے میں ہے ۔لوگ اس پر حیرانی اور کراہیت کا اظہار کررہے ہیں۔
لیکن آپ حیران ہونگے یہ جان کر کہ جوتے میں مشروب ڈال کر پینا یہ کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے بھی کئی کھلاڑیوں نے ایسا کیا ۔
2016ء میں اپنی پہلی موٹو جی پی فتح کے بعد ایک آسٹریلوی کھلاڑی نے جوتے میں مشروب ڈال کر پی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری سے متعلق اہم خبر